اہم خبریں

گورنرپنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پی ڈی ایم کی نوکری کوترجیح دی ہے، مسرت جمشید

لاہور (نیوز ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گورنر کا غیرآئینی کام صبح ہی عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گورنرپنجاب نے آئین و قانون کو پیروں تلے روند کر پی ڈی ایم کی نوکری کوترجیح دی،صبح ہی گورنر کا یہ غیر آئینی کام عدالت سے مسترد ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے اور ہم وفاق میں آکر اس کے خلاف ضرورکارروائی کریں گے۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔حکم نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آرٹیکل 130 کلاز 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اعتماد کے ووٹ سے متعلق کارروائی نہ ہونے پر میں مطمئن ہوں، وزیر اعلیٰ اسمبلی کا اعتماد کھوچکے،اسمبلی کا اعتماد کھونے کی وجہ سے پرویزالہٰی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے۔

متعلقہ خبریں