کراچی (نیوزڈیسک)بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوگئی۔ کار ساز کمپنیوںنے بتایاکہ جولائی 2022تا فروری2023 کاروں کی فروخت میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مپنیوں کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کاروں کی فروخت ایک لاکھ یونٹس تک محدود رہی۔ کمپنیوں کا کہنا تھا کہ ٹریکٹرز کی فروخت 50 فیصد کمی کے ساتھ 18 ہزار یونٹس رہی جبکہ بس اور ٹرکس کی فروخت میں 30 فیصد کمی ہوئی جس کے اس دوران صرف 3 ہزار یونٹس فروخت ہوئے۔
