لاہور( اے بی این نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی داتا دربار کی جانب رواں دواں ہے۔تحریک انصاف کی انتخابی ریلی گڑھی شاہو چوک پہنچ گئی وہاں سے اپنے منزل داتا دربار کی جانب رواں دواں ہے، ریلی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہے، گڑھی شاہو پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
گڑھی شاہو چوک پہنچنے پر وہاں موجود کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، اپنی گاڑی میں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا جا ریا ہے، ریلی گڑھی شاہو سے داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔
