اہم خبریں

پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 55 ہزار قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی جا رہی ہے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز  )نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 55 ہزار قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی جا رہی ہےہیلتھ سکریننگ کا افتتاح صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیاپنجاب کی 43 جیلوں میں بیک وقت جاری ہیلتھ سکریننگ 17 مارچ تک پانچ دن میں مکمل کی جائے گیہیلتھ سکریننگ کے تحت ایڈز، ہیپاٹائٹس، ٹی بی، شوگر، بلڈ پریشر اور قد اور وزن چیک کیا جائے گااس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی آئی جی جیل خانہ جات رانا راؤف، ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر فاروق، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید واڑئچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی، ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر وقار احمد بھی موجود تھےہیلتھ سکریننگ کے تحت قیدیوں کے تمام ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے جائیں گے، ویکسین بھی کی جائے گی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ کسی بھی قیدی کی رپورٹ پازٹیو ہونے کی صورت میں علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اڈیالہ جیل میں موجود 6 ہزار سے زائد قیدیوں کی سکریننگ کی جائے گی اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کیلئے چار ڈاکٹرز اور 24 پیرا میڈیکل سٹاف کام کریگاپنجاب کی سات بڑی جیلوں کے ہسپتالوں کی آپ گریڈیشن عمل جاری ہے جبکہ ڈاکرز اور ہیلتھ سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہےقیدیوں کے علاج ومعالجہ کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہےقیدیوں کی سکریننگ کے ساتھ تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں