اہم خبریں

پاکستان پوسٹ کو 7مالی سالوں میں اربوں روپے کےبھاری خسارےکا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آمدن کم اخراجات زیادہ، پاکستان پوسٹ کوگزشتہ 7مالی سالوں میں اربوں روپے کےبھاری خسارےکا انکشاف، 7 مالی سالوں میں پاکستان پوسٹ کو 61 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد کا خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اے بی این نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق مالی سال 2015-16 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 10 ارب 23 کروڑ،اخراجات 17 ارب72 کروڑ سے زائد رہے،مالی سال 2016-17 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 11 ارب 22 کروڑ،اخراجات 20ارب 53 کروڑ روپے سے زائد رہے،مالی سال 2017-18 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن11 ارب74 کروڑ،اخراجات 22 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رہے،مالی سال2018-19 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 14ارب 78 کروڑ، اخراجات 23 ارب 90 کروڑ سے زائد رہے،مالی سال 2019-20 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 15 ارب 97 کروڑ، اخراجات 26 ارب 35 کروڑ سے زائد،مالی سال 2020-21 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 15 ارب51 کروڑ،اخراجات 27 ارب 74 کروڑ سے زائد رہے،مالی سال 2021-22 میں پاکستان پوسٹ کی آمدن 14 ارب 43 کروڑ، اخراجات 17 ارب سے زائد رہے۔

متعلقہ خبریں