اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان کا ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ

لاہور( اے بی این نیوز   ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے ارسلان تاج کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا ہے کہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کو تار تار کیا جا رہا ہے، ہمارے یہاں نری فسطائیت ہے۔

متعلقہ خبریں