اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے۔اتوارکوالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات منسوخ کئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات 16 اوت 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیے گئے تھے، تاہم عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات منسوخ کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 24، اسلام آباد کے 3، سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں اور بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات شیڈول تھے جو اب منسوخ کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں