اہم خبریں

سابق گورنرپنجاب چودھری سرورکا مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) سابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین ، طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین،طارق حسن اور مصطفیٰ ملک بھی سٹیج پر موجود ہیں ۔اس موقع پر چوہدری سرور کاکہناتھا کہ سب دوستوں سے مشاورت کی ، سب نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چلیں ، وہ وضع دار ہیں ، میں ملک کی تمام قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیے مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی ۔

متعلقہ خبریں