کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈاکٹر بن گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر وزراء نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔
