اہم خبریں

آخری دم تک پرامن اور منصفانہ انتخابات کی کوشش کروں گا، گورنر خیبرپختوننخوا

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پُرامن اور منصفانہ انتخابات کراؤں، صدر کے خلاف آئین شکنی کی کاروائی نہیں ہونی چاہئے، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال اس کی متحمل نہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپخونخوا غلام علی نےکہاکہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے، آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پُرامن اور منصفانہ انتخابات کراؤں۔انہوں نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات پر مشاورت کرنا چاہتا تھا، تاریخ نہ دینے کے معاملے پر کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔غلام علی کا کہنا تھا کہ 14 تاریخ کو الیکشن کمیشن میں مشاورت کیلئے جاؤں گا، صدر کیخلاف آئین شکنی کی کاروائی نہیں ہونی چاہئے، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال اس کی متحمل نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں