اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں منشیات کے استعمال کی صورتحال تشویشناک ہے، محمد اعظم

پشاور (نیوزڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا میں منشیات کے استعمال کی صورتحال تشویشناک ہے۔ایک بیان میں محمد اعظم خان نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کا رجحان اور بھی تشویشناک ہے، خیبر پختونخوا کی تقریباً 11 فیصد آبادی منشیات کا شکار ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لئے حکومت سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں