لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارے لیے انتخابات کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے،لاہورمیں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے مزید کہاعمران خان چاہتے ہیں فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے ڈولی میں بٹھائے اور اسلام آباد لے جائے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے انتخابات کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے۔عمران خان نے کسی جمہوری جذبے کے تحت حکومت نہیں توڑی۔ انہوں نے خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسمبلیاں 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے نہیں توڑیں، عمران خان نے خودکش بمبار کی طرح اسمبلیاں توڑیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے فوج انہیں زمان پارک سے اٹھائے، ڈولی میں بٹھائے اور اسلام آباد لے جائے۔ عمران خان نے اس وقت پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
