اہم خبریں

بارکھان تہرہ قتل کیس، صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران رہا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بارکھان تہرے قتل کیس میں گرفتار صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔کوئٹہ کی سیشن عدالت نے گزشتہ روز صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور کی تھی۔عبدالرحمان کھیتران پر3 افراد کے قتل اور نجی جیل میں شہریوں کو رکھنے کا الزام ہے۔گزشتہ روز سیشن کورٹ رکھنی نے بارکھان واقعے میں ملوث صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔سماعت کے دوران صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے وکیل منظور رحمانی پیش ہوئے۔ بازیاب ہونیوالے خاندان کی جانب سے وکیل تنویر مری عدالت میں پیش ہوئے۔صوبائی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل سردار عبدالرحمن کھیتران پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، اب تک ہونیوالی تحقیقات میں سردار عبدالرحمن کھیتران کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد بھی نہیں ملے۔اس موقع پر بازیاب خاتون گران ناز کے وکیل ایڈوکیٹ تنویر مری نے عدالت کو بتایا کہ کرائم برانچ تحقیقات کررہی ہے اور بازیاب ہونیوالی گراں ناز کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بارکھان میں تین افراد کے قتل کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں