اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان جمعہ کی رات مذاکرات نہ ہوسکے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہےکہ دونوں اطراف سے اختلافی نکات پر غور کیلئے وقفہ لیا گیا ، اب وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ایم ای ایف پی کے نکات پر مذاکرات کیےگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ایم ای ایف پی کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمدکردیا ہے۔

متعلقہ خبریں