اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے دعویٰکیا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا تیسری بار انتخاب اور سعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہونا انتہائی خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آنے تک بجلی 14.24 تک فی یونٹ مہنگی ہوجائے گی۔ علی بلال کا پورسٹ مارٹم رپورٹ کے باوجود کیس درج نہیں ہوا۔
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہےہرایک نےانگوٹھارکھ کراپناحصہ لےلیاہےفضل الرحمان نےہاؤسنگ مذہبی اموراورمواصلات دبوچ لیں ملک اقتصادی انتظامی اورسماجی بحران میں آگیاہےآئینی اورقانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہاہےسپریم کورٹ آخری امیدہےآئین قانون اوراپنی عزت کوبچائےبلآخریاغریب مرےگایاسڑکوں پرآئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 11, 2023
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے الیکشن کی تاریخ نہیں آئی، انتخاب سے انحراف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت ہے، پنجاب میں زرداری کے فرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم قطراور یو این میں سیکیورٹی دے سکتے ہیں لیکن اپنے ملک کے الیکشن میں نہیں، الیکشن کمیشن اپنا بوجھ شہبازشریف کے گلے میں ڈال رہا ہے، ملک کی آئینی قانونی بقاء 90 دن میں انتخاب کروانے میں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہاؤسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جارہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بلآخریاغریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔