اہم خبریں

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے 500 کے وی ایچ وی اے سی گرڈ سٹیشن نوشہرہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 500 کے وی ایچ وی اے سی گرڈ سٹیشن نوشہرہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، وفاقی وزیر نے کاسا 1000 پاور پراجیکٹ کے تحت ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کاجائزہ بھی لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے جمعرات کو بتایا کہ گرڈ سٹیشن 4.3 ارب روپے کی لاگت سے ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے تیار کیا جارہا ہے،اس منصوبے کے تحت 1300 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی کرغزستان، تاجکستان سےافغانستان کے راستے پاکستان درآمد کی جائےگی۔یہ کنورٹر سٹیشن 205 ملین امریکی ڈالر کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہےجس کا 74 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی طورخم بارڈر سے ازاخیل بالا کنورٹر سٹیشن تک 113 کلومیٹر طویل، بائی پولر500KV ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کر رہا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹراین ٹی ڈی سی نے بتایا کہ 500 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کا 67 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں