اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجاکی زیر صدرات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن اور سیکیورٹی حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ٹی ڈی اور احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، جنہوں نے الیکشن کمیشن کو امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی، الیکشن کمیشن نے انتخابی سیکیورٹی سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
