اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے وقت پولیس پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی جہاں فواد چوہدری حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ،پی ٹی آئی رہنما کو 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔
