گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مردم شماری اور انتخابات کی ڈیوٹی پر ٹیچرز کی تعیناتی پر پابندی عائد کردی۔اساتذہ کی غیرتدریسی خدمات پر پابندی عائد کردی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے کہا ہے کہ مردم شماری، انتخابات کی ڈیوٹی پر ٹیچرز تعینات نہیں کیےجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری جی بی کے مطابق اساتذہ ثانوی ذمہ داریوں کے باعث بنیادی ذمہ داری ادا نہیں کرپاتے لہذا اہم قومی ذمہ داریوں کےلیےدیگر سرکاری اداروں سےملازمین تعینات کیےجائیں گے، چیف سیکریٹری جی بی نے اساتذہ کی غیرتدریسی خدمات پر پابندی عائد کردی۔
