اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت میں کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان انسداد دہشت گری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ کیس میں اب تک پی ٹی آئی کے کارکنان کی تاحال شناخت پریڈ نہ ہو سکی، عدالت نے شناخت پریڈ کے لئے مزید ایک دن کا ٹائم دے دیا۔جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ کل تک شناخت پریڈ نہیں ہوتی تو بھی فیصلہ دیں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
