ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک حادثہ، زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری۔ ریسیکو آپریشن کے دوران 15 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار گیے ، ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔
