اہم خبریں

سندھ پولیس کا کچے میں کامیاب آپریش،7 سالہ بچہ بازیاب

شکارپور(نیوز ڈیسک) سندھ کے ضلع شکارپور میں کچے میں آپریشن کے دوران 7 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق شکار پور سے 2 ماہ قبل 7 سالہ بچے کو اغوا کیا گیا تھا اور اغواکاروں کی جانب سے بچے کی رہائی کےلیے ایک کروڑ تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہناہےکہ کچے میں آپریشن کے بعد بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے جب کہ اغوا کاروں کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جنہیں جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں