اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے بجلی صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں3 ر وپے 23 پیسے اضافی سرچارج لگانے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا۔ نیپرا کی جانب سے درخواست پر 16 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔
