اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میںپی ٹی آئی نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وکلا اورقانونی ٹیم کو با ضابطہ آئینی درخواست کی تیاری کی ہدایات کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں قانونی ٹیم نے تیاری شروع کردی ہے اور جلد ہی عدالت سے رجوع کرے گی۔