اسلام آباد (اے بی این نیوز )شمالی وزیر ستان کے علاقہ ضلع دتا خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا اس آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی کلیئرنس شروع کردی گئی ہے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 3 بار دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
