اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پرضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پرضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے تین حلقے جن میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے31 پشاور شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق11 مارچ کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ 12سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔پھر22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں