اسلام آباد (اے بی این نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 28 فروری 2023 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے مورخہ 15 مارچ 2023 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔















