اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم اور فائرنگ سے آٹھ افرادزخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان شدید تصادم ہوا اور دونوں گروپس کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیاگیا ، تصادم کے نتیجے میں زخمی افرادکواسپتال منتقل کردیاگیا۔لڑائی جھگڑے میں یونیورسٹی کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی ایمبولینس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،واقعے کے بعدانتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا ،اورایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔















