اہم خبریں

مفتاح اسماعیل ن لیگ کی نمائندگی نہیں کرتے، مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، اسحاق ڈار

لاہور(نیوز ڈیسک) ہم بھی ایک تہائی اکثریت لیکر پنجاب حاصل کرسکتے ہیں، الیکشن کب ہونا ہے یہ فیصلہ الیکشن کمشنر نے کرنا ہے، اگرالیکشن کمیشن مردم شماری مکمل کرلےتوہمیں کوئی مسئلہ نہیں، میری ذاتی رائے میں مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، پچھلی مردم شماری کے حوالے سےسندھ، بلوچستان نے بڑے سیریس تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، اگرعدالت اجازت یا الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے توتمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لینےکیلئے تیارہونگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ کےبیان سے نہیں لگ رہا وہ اور عمران خان ایک پیج پرہیں۔ابھی جمعہ کوتین دن ہے سب کوجمعہ والے دن پتا چل جائےگا۔ پرویزالہیٰ نےکہا اگرآئندہ جنرل(ر)باجوہ بارےبات کی توجواب دوں گا، انشااللہ آنے والے دنوں میں کلیئریٹی آجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سیاسی طور پر پہلے ہی ایکٹیو ہیں، وہ علاج مکمل کرانے کےبعد وطن واپس آنے کا پلان کریں گے، اللہ کرے تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں سستا ہو، تیل سستا ہوگا توعوام کوریلیف دیا جائے گا، ہر ممکن کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ ڈالرکی سمگلنگ کوروکنے کیلئے بارڈرکوسیل کرنا ہوگا، کھاد، گندم بھی ملک سے سمگل ہورہی ہے، پچھلےدو، تین ہفتوں سے سمگلنگ کرنےوالوں کےخلاف ایکشن لیا جارہا ہے، کافی زیادہ ریکوری اورلوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا مفتاح اسماعیل کی باتوں کا جواب نہیں دے سکتا، مفتاح اسماعیل حکومت اور(ن)لیگ کوری پریزنٹ نہیں کرتے، پروگراموں میں مفتاح اسماعیل(ن) لیگ کو نہیں اپنی ذات کوری پریزنٹ کرتے ہیں، حکومت کا موقف وہی ہےجومیں بات کرتا ہوں، مفتاح اسماعیل چاہے مسلم لیگ سے بھی ہوان کی اپنے ایک رائے ہوسکتی ہے۔ آج کی تباہی روپے کوکھلا چھوڑنےکی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں