اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہو گا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضہ ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا۔