فیصل آباد (نیوزڈیسک) فیصل آباد کی ڈسٹریٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک کارکن کو پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے اعلیٰ فوجی قیادت کے خلاف ٹوئٹر پرہتک آمیز اور دھمکی آمیزمہم چلانے پر تن سال قید کی سزا سنا دی۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے حامی 30 سالہ شہری سکندر زمان کو ان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 20 اور 24 سی کے تحت دائر شکایت پر گزشتہ برس گرفتار کرلیا تھا، دفعات میں تعزیرات پاکستان کی شق 500 اور 505 بھی شامل کرلی گئی تھیں۔پاکستان لائرز فورم کے مطابق سزا پانے والے شہری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 184 ہے۔پولیس نے سکندر زمان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور موبائل فون بھی قبضے میں لیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے، تمام دستاویزی ثبوت بھی اس سے متعلق ہیں، اس صورت حال میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ملزم کا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا اور کسی ذاتی مقصد اور دھوکا دہی کے سادہ سا بیان ہے، الیکٹرونک کرائم، سوشل میڈیا کرائم کئی برسوں سے جاری ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے مسلح افواج کی سینئر قیادت سے متعلق تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں فطری طور پر جونیئر عہدیداروں اور عوام میں اثرات پڑتے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکن کے حوالے سے فیصلے میں بتایا گیا کہ وکیل صفائی اپنا مدعا ثابت کرنے اور استغاثہ کو غلط ثابت کرنے میں ناکام ہوئے جو عدالت کے مطابق ذاتی بیان کردہ الفاظ ہیں۔