اہم خبریں

ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پر نامعلوم مسلح ملزمان کی اسلام آباد پولیس پر فائرنگ ،، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزمان تھے جو پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکیورٹی کے خدشے کے پیشِ نظر شہر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں