اہم خبریں

عمران خان کو عدالت پیش ہوناہوگا، اب ان کے لئے کوئی بچت نہیں، جسٹس (ر) شائق عثمانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہاہے کہ طریقہ کار کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں حاضری لازمی ہے ،عدالت میں پیش نہ ہوکروہ اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں، چلنے کے قابل نہیں توسٹریچر یاوہیل چیئرپر پیش ہوجائیں،عدالتیں خاص مواقع پر لچک دکھاتی ہے،عمران خان کے لئے کوئی بچت نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہاکہ عمران خان عدالت پیش ہوں گے تو تبھی انہیں ضمانت مل سکتی ہے ،اگر وہ نہیں آتے تو اس کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئیں،ابھی تک ان کے پیش نہ ہونے کی جو وجوہات آئیں وہ خاص نہیں ہیں،وہ روزانہ تقاریر کررہے ہوتےہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ہوںیاعمران خان قانون سب کے لئے برابرہوتاہے،خود عمران خان کہتے ہیں کہ قانون سب کے لئے برابر ہونے کے داعی ہیں،چنانچہ عدالت پیش نہ ہوکروہ اپنے ان اصولوں خلاف جارہے ہیں، انہیں ثابت کرناچاہئے کہ وہ خود بھی اپنے اصولوں پر عمل کرتے ہیں،انہیں کیسز میں خودعدالت میں موجودہونا چاہئے اگر چلنے کے قابل نہیں تو سٹریچر یا وہیل چیئرپر پیش ہوجائیں۔ ایک سوال پر جسٹس (ر)شائق عثمانی نے کہاکہ عدالتیں صرف خاص مواقع پر لچک دکھاتی ہے، اگرکورٹ سمجھ آجائے کہ کوئی جان بوجھ پیش نہیں ہورہا تو پھرعدالت سخت ایکشن لیتی ہےلہذا عمران خان کے لئے کوئی بچت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں بہت سی چیزیں ایسی ہورہی ہیں جو پہلے نہیں ہوئیں،تاہم اگر عمران خان عدالت نہیں آتے تو قانون کا استعمال ہوناچاہئے ۔

متعلقہ خبریں