اہم خبریں

وزیراعظم آزاد کشمیر کی صحافی سے گفتگو قابل برداشت نہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صحافی سے گفتگو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشترکا اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سےصحافی نے سوال کیا۔انہوں نے کہا کہ رپورٹر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ میں آپ کی کال ریکارڈ کر رہا ہوں، جو بھی کہیں سوچ سمجھ کر کہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ صحافی دوستوں کے مطالبات درست اور جائز ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی گفتگو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافی نے سوال پوچھا تو ان پر الزامات لگائے گئے، جس پر رپورٹر نے کہا کہ میں آپ کی کال ریکارڈ کر رہا ہوں۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے صحافی کو گالیاں دی۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر آزاد ریاست ہے، اس کا الگ اسٹیٹس ہے، پریس کے دوستوں کا تقاضہ ہے کہ اسپیکر اس کی مذمت کریں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر روز ہم اس طرح کے سوال سنتے ہیں، اگر کوئی تلخ بات نکل گئی ہے، تو معافی مانگنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہم حکومت آزاد کشمیر سے بھی گفتگو میں لاؤں گا، صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ بھارتی ایجنٹ اور غدار کی گفتگو بند ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں