اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں،بھاری رعایتیں بھی متعارف ،جا نئے تفصیلات

عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی petrol دیکھی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور خطے میں کشیدگی میں کمی کی امیدیں بتائی جا رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں نے صورتحال کو سفارتی سمت OPECمیں مثبت پیش رفت کے طور پر لیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں فوری ردعمل سامنے آیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 107.98 ڈالر فی بیرل تک آ گیا۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 100.44 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ اس سے قبل بھی مارکیٹ میں مسلسل دباؤ موجود تھا جس نے قیمتوں کو مزید نیچے دھکیلا۔

ایران امریکہ جنگ کب باقاعدہ ختم ہو گی،ٹرمپ نے ٹائم دیدیا،جا نئے تفصیل

متعدد علاقائی آئل اقسام میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں ابوظہبی کے مربن خام تیل کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 105 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گیا۔ اسی دوران عالمی سطح پر قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی تقریباً 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے توانائی مارکیٹ میں مجموعی دباؤ واضح ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اوپیک کے ایک بڑے رکن ملک نے خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے خام تیل پر بھاری رعایتیں بھی متعارف کرائی ہیں۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے راستے برآمد کیے جانے والے خام تیل پر قیمتوں میں نمایاں کمی نے عالمی سپلائی چین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں