اہم خبریں

ایران امریکہ جنگ کب باقاعدہ ختم ہو گی،ٹرمپ نے ٹائم دیدیا،جا نئے تفصیل

امریکی صدر Trumpنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران USIranکے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیش رفت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور دونوں فریق ایک ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں اور آنے والے دن اس حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

صدر کے مطابق اس وقت خصوصی مذاکراتی ٹیم کے اعلیٰ سطحی ارکان کو فوری طور پر بھیجنے کا امکان زیر غور نہیں، تاہم سفارتی رابطے مختلف چینلز کے ذریعے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

مولانا ادریس کی شہادت،تفتیش کا دائرہ کار وسیع،عینی شاہد کا بیان ریکارڈ

انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ممکنہ معاہدے میں ایران کی جانب سے حساس جوہری مواد کی منتقلی اور افزودہ یورینیم سے متعلق اقدامات شامل ہو سکتے ہیں، جس کے بدلے میں پابندیوں میں نرمی اور کشیدگی میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو سخت اقدامات دوبارہ شروع کیے جا سکتے ہیں، جن میں فوجی کارروائی کے امکانات بھی شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فی الحال ترجیح سفارتی حل ہے تاکہ خطے کو بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں