امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ TrumpStatementنے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایران طے شدہ نکات کا احترام کرے تو جاری تنازع ختم ہو سکتا ہے، ایران نے معاہدہ نہ مانا تو شدید بمباری ہوگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ایران سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور معاہدے کی پاسداری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو عالمی تجارت کیلئے کھولنا ممکن ہے، لیکن اس کیلئے ایران کو مثبت پیش رفت دکھانا ہوگی۔
ایران کا آبنائے ہرمزجلد بحال کر نے کا اعلان
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے سے انکار کیا تو فوجی کارروائی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، اور اس بار حملے پہلے سے زیادہ شدید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ مجوزہ نکات کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے کیلئے اپنے قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے گا۔















