خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہStraitOfHormuz جلد بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پیشرفت کو عالمی سطح پر نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ گزرگاہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو ایک نئے طریقہ کار کے تحت دوبارہ محفوظ اور مستحکم بنایا جائے گا، تاکہ تجارتی جہازوں کو کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی جارح قوتوں کے خطرات کا مکمل خاتمہ ہوگا، اس اہم بحری راستے سے جہازوں کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایرانی حکام نے خلیج فارس اور خلیج عمان میں سرگرم جہازوں کے کپتانوں اور شپنگ کمپنیوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے موجودہ صورتحال کے دوران ایرانی قوانین اور ضوابط پر عمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون اور ذمہ دارانہ رویے سے ہی خطے میں استحکام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
امریکہ ایران کشیدگی،48 گھنٹے اہم،بڑا فیصلہ آنیوالا ہے،جا نئے تفصیل















