خلیج فارس کے فضائی راستوں میں ایک غیر معمولی صورتحال کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں ایک فوجی ایندھنmilitary aircraft بردار طیارے کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایمرجنسی سگنل کے بعد لاپتہ ہو گیا۔رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران طیارے نے بین الاقوامی ایمرجنسی کوڈ 7700 جاری کیا، جو عام طور پر کسی سنگین تکنیکی خرابی یا فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا زمینی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
اسلام آباد سے اغوا کے بعد قتل کئے جا نیوالے نوجوان کے کیس میں دل لرزادینے والے انکشافات،وجہ قتل سامنے آگئی،جا نئے تفصیل
اطلاعات کے مطابق یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس سے روانہ ہوئی تھی اور خلیج فارس کے فضائی حصے میں موجود تھی کہ اچانک صورتحال تبدیل ہو گئی۔واقعے کے بعد مختلف ذرائع اور میڈیا رپورٹس میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم ابھی تک طیارے کی حتمی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔















