اسلام آباد کے سیکٹر ایف-6 ون سے اغوا ہونے والے نوجوان کے قتل islamabad crime کے کیس میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تفتیشی اداروں کو ملنے والے شواہد میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم سیف نے مبینہ طور پر اپنی قریبی دوست شاہ بانو کے کہنے پر نوجوان فرخ افضل کو اغوا کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اغوا کے بعد مغوی کو مردان کے علاقے منتقل کیا گیا جہاں اسے قتلmurder کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے مقتول اور ملزم کے درمیان ذاتی تنازعہ بھی چل رہا تھا۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مبینہ طور پر شاہ بانو مقتول سے شادی کی خواہش رکھتی تھی جبکہ ملزم سیف اس تعلق میں رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا۔ اسی کشیدگی نے واقعے کو سنگین شکل دی۔
ذرائع کے مطابق اغوا کے بعد مقتول پر تشدد کیا گیا جس کے دوران اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر دیگر مبینہ ساتھیوں کی مدد سے اسے قتل کیا گیا۔ اس کیس میں شیراز اور احسن نامی افراد کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی ہے جبکہ مختلف شہروں مردان، پشاور، سوات اور اسلام آباد میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔دوسری جانب تھانہ کوہسار میں درج اغوا کے مقدمے میں اب قتل کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں















