اہم خبریں

پٹرول پمپس مالکان اور ایسوسی ایشن کے مابین ٹھن گئی

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن (   PetrolPumps    )نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آنے کی توقع ہےایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے واضح کیا کہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس(    Petrol ) معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی اور کسی بھی قسم کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے اور ایسی خبروں سے غیر ضروری خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلا ضرورت پٹرول پمپس پر رش نہ کریں تاکہ ٹریفک اور سپلائی کے مسائل سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں