اہم خبریں

ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر دوبارہ پابندی عائد کر دی گئی

وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز ( GasConnection    )بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر ہوگا۔ اس فیصلے نے صارفین اور کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل ہی نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کی تھی، تاہم اب بڑھتے ہوئے دباؤ اور مہنگی گیس کی فراہمی کے باعث دوبارہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ایس ایس کا رزلٹ آگیا، جا نئے کس کس نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں نئے کنکشنز آر ایل این جی کے تحت فراہم کیے جا رہے تھے، جو روایتی گیس کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی ہے۔ اسی وجہ سے صارفین کے بلوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے تحت فراہم کیے جانے والے کنکشنز کے بل عام گیس کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ آ رہے ہیں، جس نے صارفین کیلئے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

پابندی سے قبل گھریلو گیس کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس تقریباً 6500 روپے تھا، جبکہ آر ایل این جی کے تحت یہ بڑھ کر 23 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا، جو عام شہری کیلئے ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نئے کنکشنز ترجیحی بنیادوں پر جمع کرائی گئی درخواستوں کے مطابق دیے جا رہے تھے، تاہم اب مکمل پابندی کے باعث نئے درخواست گزاروں کو انتظار کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں