اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتحریک انصاف کے رہنماءچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ڈر یہ ہےکہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے (ن) لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے خود یا اپنے سبسڈری الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔