اہم خبریں

اسرائیل کے قدم اکھڑ گئے،نیتن یا ہو زندہ ہے تو اس کو نہیں چھوڑیں گے، پاسدارانِ انقلاب

تہران ( اے بی این نیوز    )ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے حوالے سے سخت بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ اب تک زندہ ہیں تو ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

تہران سے جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو ڈھونڈ کر نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہیں تو ان کا تعاقب کیا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق نیتن یاہو کا قتل یا ان کا ممکنہ فرار اسرائیل کے اندرونی بحران کو ظاہر کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں صیہونی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے اور اس کے قدم اکھڑتے جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پہلے ہی انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظی جنگ اور عسکری کشیدگی خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز،اسرائیل میدان جنگ سے فرار،اسرائیلی چیف کا بزدلانہ بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں