لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون لطیف کھوسہ نے پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے عمل کو بے فائدہ قرار دے دیا، کہا کہ معاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے پاس عددی برتری موجود ہے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدم اعتماد لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، اب بیٹھ کر بات کرنا لازم ہو گیا ہے ، اب کسی کو بھی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ، اشتعال والی باتیں نہ کریں، مہنگائی سے کمر ٹوٹ چکی ہے ، آئی ایم ایف ہمارے پیچھے کھڑا ہے ، خدا کا خوف کریں ، مل بیٹھ کر دو تین ماہ آگے پیچھےکرنےسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔