اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ تعلیم کا معیار بہتر کرنا ان کی وزارت کی اولین ترجیح ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ میں نے این سی سی، ایف ڈی ای اور ایف سی ای کو ایف ڈی ای اسکولوں میں ٹیچرز ٹریننگ کا ایک جامع پروگرام بنانے کا کام سونپا ہے۔ یہ پروگرام نئے سال 2023 میں شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا میں اور میری ٹیم اساتذہ کی تربیت کے چیلنج پر توجہ دے رہی ہے۔