اہم خبریں

سیکنڈ ہینڈ موبائل فون کے خریدار، ہوشیار، ہزاروں افراد کے زیر استعمال ڈیوائسز چوری کی نکلیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آن لائن یاغیر رجسٹرڈ افراد سے سیکنڈ ہینڈ موبائل فون خریدنا مہنگا پڑ سکتا ہے،لاہور میں سات سال کے دوران 35 ہزار سے زائد افراد چوری یا دوران واردات چھینا گیا موبائل فون استعمال کرتے رہے۔

سیکنڈ ہینڈموبائل فون کےخریدار،ہوشیار،خبردار ہزاروں افراد کےزیراستعمال ڈیوائسزچوری کی نکلیں،پولیس کے موبائل ٹریکنگ یونٹ نےریکارڈ مرتب کرلیا،2018 سے2025 تک لاہورسے چوری یا چھینے گئے،35 ہزار سے زائد موبائل فونز برآمد کیےگئے،جن کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپےسے زائد بنتی ہے۔

گزشتہ برس ڈیڑھ کروڑ روپےمالیت کے6 ہزارسےزائد چوری شدہ موبائل فونز برآمدکیےگئے،80 فیصد موبائل فونز صارفین نےبغیر تصدیق کے خریدکر استعمال کیے،پولیس حکام کے مطابق 60 فیصد کیسز میں آن لائن موبائل خریدنے والے صارفین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام کےمطابق موبائل فون ودیگر ڈیوائسزکی آن لائن خریدوفروخت کرنے والی ویب سائیٹس اور غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کے لیے حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

لاہور کےبڑے تجارتی مراکز کو ایک بار پھر ای گیجٹ ایپ سے تصدیق کیے بغیر موبائل کی خریدوفروخت نہ کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں،جناح ہاؤس حملہ کیس ؛خدیجہ شاہ سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں