لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں،طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی مشاورت کے بعد طلبہ کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، جبکہ 13 فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں رائے دی۔
وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 آراء سامنے آئیں۔
وزیرِ تعلیم نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں۔سردی کی شدت کے پیش نظر طلباء کو بڑا ریلیف مل گیا















