اہم خبریں

وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تردید

لاہور(اے بی این نیوز)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سکولز اور کالجز پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں توسیع کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کی جا رہی ہے۔

وزیر تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف محکمہ تعلیم کے مستند ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔

مزید پڑھیں۔ایران میں جاری پُر تشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی،اموات کی تعداد 37 ہوگئی

متعلقہ خبریں