اہم خبریں

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، سہیل آفریدی دورہ سندھ کیلئے روانہ

پشاور(اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل وہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں عوام اور کارکنان نے ان سے ملاقات کی اور سیلفیاں بنائیں۔

اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

کراچی روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ کے کارکنان کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قائد کا پیغام لے کر سندھ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ اتوار کو مزار قائد پر ہونے والے جلسے کی تیاریاں آج سے ہی شروع کر دی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے سندھ میں مختلف سرگرمیاں پلان کی گئی ہیں۔

انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اسٹریٹ موومنٹ میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

دورہ سندھ کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کراچی میں وکلاء، تاجر تنظیموں، وزیر اعلیٰ سندھ اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری اور عوامی مصروفیات بھی انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں۔سوئی سدرن گیس کا صنعتوں کیلئے بروز اتوار گیس فراہمی بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں